7 مارچ 2015 - 19:15
شامی وزیر خارجہ: دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے شام کا پختہ عزم

شام نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے شام کے سنجیدہ عزم و ارداے پر زور دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم ولید المعلم نے ہفتہ کے روز دمشق میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ سین ہونگ چول سے ملاقات میں شام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی فوج اور عوام کی چار سال کی استقامت کے بعد اب شام دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے اور وہ اپنے اور قوم کے مفادات کا تحفظ کرے گا- شمالی کوریا کے وفد کے سربراہ اور نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں اپنے ملک کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حکومت کی حمایت پر زور دیا اور کہا کہ شمالی کوریا تمام شعبوں میں شام کے ساتھ تعلقات کو فرورغ دینا چاہتا ہے-

.......

/169